اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں اس ملک کے شہری ہنوفر سٹی کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے امریکی صدر کے دورے خلاف شدید احتجاج کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا بیس ہزار لوگ اس مظاہرے میں شریک تھے تاہم آزاد ذرائع نے مظاہرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔
امریکی صدر بارک اوبامہ صنعتی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے اتوار کے روز جرمنی کے شہر ہنوفر پہنچیں گے۔
مظاہرین، امریکہ اور یورپ کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ٹی ٹی آئی پی نامی آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین، آزاد تجارت کے اس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲